تاریخ شائع کریں2021 27 September گھنٹہ 20:08
خبر کا کوڈ : 520530

پاکستان نے افغانستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی اجازت

پاکستان کے محکمہ شہری ہوا بازی کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ افغانستان کی کام ایئر اسلام آباد اور کابل کے درمیان، ہفتے میں تین پروازیں چلانے کی مجاز ہوگی۔ پاکستان وہ پہلا ملک ہے جس نے طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد، افغانستان کے لیے فضائی سروس بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان نے افغانستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی اجازت
پاکستان کے محکمہ شہری ہوابازی نے افغانستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق، افغانستان کی نجی ایئرلائن کام ایر کو اسلام آباد اور کابل کے درمیان براہ راست پرواز چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔

پاکستان کے محکمہ شہری ہوا بازی کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ افغانستان کی کام ایئر اسلام آباد اور کابل کے درمیان، ہفتے میں تین پروازیں چلانے کی مجاز ہوگی۔ پاکستان وہ پہلا ملک ہے جس نے طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد، افغانستان کے لیے فضائی سروس بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس سے پہلے طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبد القہار بلخی نے کہا تھا کہ کابل کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ بیرونی فضائی کمپنیوں کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اکتیس اگست کو امریکی فوجیوں کے انخلا کے دوران کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا تھا اور لازمی آلات و سائل تباہ ہو گئے تھے۔
 
https://taghribnews.com/vdcex78n7jh8wni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ