تاریخ شائع کریں2021 27 September گھنٹہ 19:58
خبر کا کوڈ : 520522

صیہونی حکومت کے جرائم روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں

آنادولی نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکیٹو کمیٹی کے رکن واصل ابو یوسف نے کہا کہ تیز رفتاری کے ساتھ وارد میدان ہوتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہیوں کے بڑھتے جرائم کو لگام دی جائے۔
صیہونی حکومت کے جرائم روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکیٹو کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے جرائم روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں جس کے پیش نظر فلسطینی عوام کی عالمی سطح پر مؤثر حمایت لازمی ہو گئی ہے۔

آنادولی نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکیٹو کمیٹی کے رکن واصل ابو یوسف نے کہا کہ تیز رفتاری کے ساتھ وارد میدان ہوتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہیوں کے بڑھتے جرائم کو لگام دی جائے۔

ابو یوسف نے واضح کیا کہ صیہونیوں کی انتہا پسند حکمراں جماعت کی بنیادی پالیسی، اشتعال انگیزی پر استوار ہے۔ فلسطینی رہنما نے مزید کہا کہ صیہونیوں کی پیدا کردہ کشیدگی اور انکے ذریعے ہونے والا فلسطینیوں کا خون خرابہ اس بات کا متقاضی ہے کہ مؤثر انداز میں اس پر نوٹس لیتے ہوئے فلسطینیوں کی جانوں کا تحفظ کیا جائے اور صیہونی حکومت کو مزید جرائم کے ارتکاب سے روکنے کے لئے اُس پر فوری دباؤ بنایا جائے۔

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن کا کہنا تھا کہ صیہونیوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی تقریر کے بعد کشیدگی کو ہوا دی ہے کیوں کہ انہوں نے صیہونیوں کو خبردار کیا تھا کہ سبھی آپشن فلسطینیوں کی میز پر ہیں اور صیہونی حکومت ہمیشہ فلسطینیوں کے سینے پر سوار رہ کر ان کا گلا نہیں گھونٹ سکتی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صیہونی حکومت کے باوردی دہشتگردوں نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کر کے چھے فلسطینیوں کو شہید جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔
http://www.taghribnews.com/vdcf0xdt0w6d0ta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس