تاریخ شائع کریں2021 26 September گھنٹہ 21:33
خبر کا کوڈ : 520420

جارح اور غاصب قوتوں کو ملک سے ذلت و خواری کے ساتھ باہر کھدیڑ دیا جائے گا

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مہدی المشاط نے انقلاب یمن کی سالگرہ کی مناسبت سے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ وہ ملک میں قیام امن اور محاصرے کے خاتمے نیز جنگ بندی کے لئے کی جانے والی ایسی تمام صادقانہ کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں جو ہمارے ملک کی خودمختاری اور اقتدار اعلی کی محافظ ہو.
جارح اور غاصب قوتوں کو ملک سے ذلت و خواری کے ساتھ باہر کھدیڑ دیا جائے گا
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ صنعا قیام امن اور محاصرے کے خاتمے کے لئے پرخلوص کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے جبکہ وزیر دفاع العاطفی کا کہنا ہے جارح اور غاصب قوتوں کو ملک سے ذلت و خواری کے ساتھ باہر کھدیڑ دیا جائے گا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مہدی المشاط نے انقلاب یمن کی سالگرہ کی مناسبت سے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ وہ ملک میں قیام امن اور محاصرے کے خاتمے نیز جنگ بندی کے لئے کی جانے والی ایسی تمام صادقانہ کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں جو ہمارے ملک کی خودمختاری اور اقتدار اعلی کی محافظ ہو.

انھوں نے مزید کہا کہ  ہم یمن کے خلاف ہر طرح کی جارحیت رکتے ہی اپنی تمام دفاعی کارروائیاں روکنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں.

دوسری جانب یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ غاصب قوتیں جو باعزت طور پر یمن سے باہر نہیں نکلنا چاہتیں، انھیں ذلت و خواری کے ساتھ باہرنکالا جائے گا۔ یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے البیضا کی آزادی کے بعد الصومعہ اور مسورہ علاقوں میں تعینات فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں سے ملاقات کے موقع پر صوبہ البیضاء کے آزاد شدہ علاقوں میں القاعدہ اور داعشی دہشتگردوں کے خفیہ اڈوں کا دورہ کیا۔
 
https://taghribnews.com/vdccixqpx2bqi08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ