تاریخ شائع کریں2021 26 September گھنٹہ 21:31
خبر کا کوڈ : 520419

عراقی عدلیہ صیہونی حکومت کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم

عراقی کردستان کے شہر اربیل میں صیہونی حکومت کے ساتھ گٹھ جوڑ سے متعلق ہونے والے اجلاس پر عراق کی حکومت عدلیہ اور مختلف جماعتوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا جبکہ ہے عراقی عدلیہ نےمذکورہ اجلاس میں شرکت کرنے والوں کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔
عراقی عدلیہ صیہونی حکومت کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم
عراقی کردستان کے شہر اربیل میں صیہونی حکومت کے ساتھ گٹھ جوڑ سے متعلق ہونے والے اجلاس پر عراق کی حکومت عدلیہ اور مختلف جماعتوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا جبکہ ہے عراقی عدلیہ نےمذکورہ اجلاس میں شرکت کرنے والوں کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وسام الحردان، مثال الآلوسی اور سحری کریم الطائی ان افراد میں شامل ہیں جنھیں عراقی عدلیہ نے گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔

عراق کے کردستان علاقے کی مقامی وزارت داخلہ نے بھی کہا ہے کہ یہ علاقہ آئین کے مطابق عراق کی فیڈرل حکومت کے دائرے میں ہے اور ہمیشہ عراقی حکومت کی پالیسیوں کا پابند رہے گا اور ہرگز کسی بھی سیاسی اہداف و مقاصد کے حصول کے لئے یہاں رائج ڈیموکریسی اور آزادی سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دے گا اور جن لوگوں نے یہ کام کیا ہے ان کی عراقی کردستان میں کوئی جگہ نہیں ہوگی اور انھیں باہر نکال دیا جائے گا۔

جمعے کے روز صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی حمایت میں عراقی کردستان کے شہر اربیل میں ایک کانفرنس کی گئی تھی جس پر عراقی عوام نے سخت احتجاج کیا ہے اور اس ملک کی سیاسی اور مذہبی شخصیات نے بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

دراین اثنا عراق کی اسلامی استقامتی تحریک نے زور دے کر کہا ہے کہ عراق میں ساز باز کرنے والوں اور خائن عناصر کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ عراق کی اسلامی استقامتی تحریک کے سربراہ اکرم الکعبی نے اتوار کو ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اربیل میں اس کانفرنس کے انعقاد کی کوئی اہمیت نہیں ہے، عراقی غیرت و شرافت سے غداری و خیانت کرنے والے افراد نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا مطالبہ کیا لیکن اس سے فلسطینیوں کے اہداف اور غاصب صیہونی حکومت کے سلسلے میں عراق کے تاریخی اور اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

اکرم الکعبی نے زور دے کر کہا کہ قومی اور اخلاقی معیارات کے تناظر میں خائن و غدار عناصر کا خون مباح ہے اور عراق کے عظیم عوام ان سے انتقام لے کر رہیں گے۔

دوسری جانب فلسطین کی تحریک حماس نے فلسطینی اہداف کی حمایت اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی مخالفت پر مبنی عراقی حکومت کے موقف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ فلسطین کی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ عراق نے ہمیشہ فلسطینی کاز اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ملت فلسطین کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کی ہے۔

حماس کے ترجمان نے مزید کہا کہ عراقی عوام صیہونی حکومت کی تشکیل کی مخالفت میں ہونے والی انیس سو اڑتالیس کی جنگ سے ہی ملت فلسطین کی جدوجہد میں شامل رہے ہیں اور اس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور ہم علاقے کے ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو مسترد کرتے ہوئے ملت فلسطین اور اس کے منصفانہ اہداف کی حمایت کریں۔
 
https://taghribnews.com/vdca6wnmo49nuy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ