تاریخ شائع کریں2021 26 September گھنٹہ 18:08
خبر کا کوڈ : 520391

سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے پیدل مارچ جاری

 سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے پیدل مارچ میں دسیوں لاکھ عراقیوں کے علاوہ عراق میں موجود ہزاروں غیر ملکی بھی اربعین مارچ میں شریک ہیں اور زائرین کا سونامی کربلا  سے صرف چند کیلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے پیدل مارچ جاری
سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب و انصار کے چہلم کی مناسبت سے ملین مارچ جاری ہے ۔

 سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے پیدل مارچ میں دسیوں لاکھ عراقیوں کے علاوہ عراق میں موجود ہزاروں غیر ملکی بھی اربعین مارچ میں شریک ہیں اور زائرین کا سونامی کربلا  سے صرف چند کیلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اس سال اربعین کے موقع پر غیر ملکی زائرین کو محدود پیمانے پر عراق میں اربعین مرچ میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے تاہم اس سال بھی عراقی عوام اور وہاں موجود غیر ملکی شہری برسہا برس کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اور کورونا وائرس کے پیش نظر طبی اصولوں کی پابندی کے ساتھ بصرہ، ناصریہ اور سماوہ سمیت مختلف علاقوں سے کربلا کی جانب پیدل مارچ میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ کربلا میں اربعین حسینی کے مراسم عزاداری میں کروڑوں عاشقان امام حسین(ع) کی شرکت دنیائے اسلام کی دوستی، یکجہتی اور اتحاد کا مظہر ہے۔

20 صفر 1443 ہجری قمری مطابق 27 ستمبر 2021  کل بروز پیر اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے باوفا اصحاب و انصار کا چہلم ہے اور اس موقع پر ہر سال دسیوں لاکھ ملکی اورغیر ملکی زائرین کربلا پہنچتے ہیں۔ جبکہ پاکستان اور ہندوستان میں 28 ستمبر بروز منگل اربعین حسینی ہے۔
 
http://www.taghribnews.com/vdcjhyeivuqe8tz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس