تاریخ شائع کریں2021 24 September گھنٹہ 22:08
خبر کا کوڈ : 520086

تاجیکستان کی حکومت نے اگست کے مہینے میں 143 افغان پائلٹوں کو گرفتار کرلیا

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان افغان پائلٹوں نے امریکہ میں ٹریننگ حاصل کی تھی اور کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد 16 طیاروں کے ساتھ تاجیکستان پہنچے۔
تاجیکستان کی حکومت نے اگست کے مہینے میں 143 افغان پائلٹوں کو گرفتار کرلیا
تاجیکستان کی حکومت نے اگست کے مہینے میں 143 افغان پائلٹوں کو گرفتار کر لیا جو طالبان کے انتقام کے خوف سے افغانستان سے بھاگ کر تاجیکستان پہنچے تھے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان افغان پائلٹوں نے امریکہ میں ٹریننگ حاصل کی تھی اور کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد 16 طیاروں کے ساتھ تاجیکستان پہنچے۔ تاجیکستان نے ان پائلٹوں کو دارالحکومت دوشنبہ سے باہر ایک کوہستانی علاقے میں واقع طبی مرکز میں رکھا ہوا ہے اور انھیں عنقریب امریکہ منتقل کیا جائیگا۔

در ایں اثناء تاجیکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ 15 سال کے دوران 15 ہزار افغان مہاجرین  کو اس ملک میں پناہ دی گئی ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcaawnmi49nuw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ