QR codeQR code

عراق پاکستانی زائرین کو آسان شرائط پر ویزا کی سہولت فراہم کرئے

24 Sep 2021 گھنٹہ 22:05

ارنا کی رپورٹ کے مطابق  پاکستان کے وزیراعظم عمران خان  نے کل رات  عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ افغانستان میں امن و امان کا قیام خطے کے پر امن ماحول کیلئے بہت ضروری ہے۔


پاکستان اور عراق کے وزراء اعظم نے ٹیلی فونی گفتگو میں دو جانبہ تعلقات کے فروغ، اربعین حسینی کے موقع پر پاکستانی زائرین کو آسان شرائط پر ویزا کی سہولت فراہم کرنے اور اسی طرح افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق  پاکستان کے وزیراعظم عمران خان  نے کل رات  عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ افغانستان میں امن و امان کا قیام خطے کے پر امن ماحول کیلئے بہت ضروری ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم نے گزشتہ ماہ ہونے والی بغداد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر عراق کے وزیراعظم کو مبارکباد بھی دی۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور مذہبی سیاحت میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 520084

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/520084/عراق-پاکستانی-زائرین-کو-آسان-شرائط-پر-ویزا-کی-سہولت-فراہم-کرئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com