QR codeQR code

ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی ایرانی عوام کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت

24 Sep 2021 گھنٹہ 21:57

ڈنمارک کے وزیر خارجہ جپ کوفوڈ نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبد اللہیان سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملے اور دو طرفہ اور علاقائی شعبوں میں تعاون جسے موضوع پر تبادلہ خیال ہے۔  


ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے ایرانی عوام کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کو غیر قابل قبول قرار دیا ہے۔

ڈنمارک کے وزیر خارجہ جپ کوفوڈ نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبد اللہیان سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملے اور دو طرفہ اور علاقائی شعبوں میں تعاون جسے موضوع پر تبادلہ خیال ہے۔  

اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ نے یورپ سمیت مختلف ممالک کے ساتھ ایران کی نئی حکومت کی تعلقات میں توسیع میں دلچسپی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ماحولیات، قابل تجدید توانائی، دواؤں اور صحت و سلامتی کے شعبے میں تعاون میں توسیع پر تاکید کی۔

انہوں نے یورپ میں کچھ دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں اور کچھ دہشت گرد عناصر کی ڈنمارک کی سرزمین پر موجودگی کو غیر قابل قبول قرار دیا اور دہشت گردی سے مقابلے کے لئے ایک معیار اختیار کرنے پر تاکید کی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کی موجودہ حکومت ایرانی عوام کے خلاف ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں کو جاری رکھ کر پہلے والی حکومت کے راستے پر ہی گامزن ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے افغانستان کے بارے میں خاص طور پر افغان عوام کے لئے امداد پہنچانے میں ڈنمارک سے تعاون جاری رکھنے پر تاکید کی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے نیویارک میں صربیا، نائجیریا اور اٹلی سمیت متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔  


خبر کا کوڈ: 520080

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/520080/ڈنمارک-کے-وزیر-خارجہ-کی-ایرانی-عوام-خلاف-یکطرفہ-پابندیوں-مخالفت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com