QR codeQR code

امریکہ، چین کے اندرونی مداخلت اور مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے

23 Sep 2021 گھنٹہ 20:12

بیجنگ سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چین اور  امریکہ کے تعلقات میں باہمی احترام کے اصول کو مدنظر رکھے جانے کی ضرورت ہے اور اس بارے میں چین کا موقف مکمل واضح ہے۔

حکومت چین نے تاکید کی ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بنیادی طور پر باہمی احترام کے اصول پر عمل کئے جانے کی ضرورت ہے۔

بیجنگ سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چین اور  امریکہ کے تعلقات میں باہمی احترام کے اصول کو مدنظر رکھے جانے کی ضرورت ہے اور اس بارے میں چین کا موقف مکمل واضح ہے۔

انھوں نے کہا کہ چین کسی بھی قسم کی مداخلت کے بغیر مذاکرات کا خیرمقدم کرے گا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان نے کہا کہ امریکہ، چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور بیجنگ کے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے اور چین کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرتا ہے جبکہ یہ طریقہ کبھی کارگر واقع نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ تائیوان اور ہانگ کانگ کے امور میں واشنگٹن کی مداخلت، جنوبی چین کے سمندر میں واشنگٹن کی فوجی موجودگی اور کورونا وائرس کے سرچشمے کا مسئلہ، چین اور امریکہ کے درمیان اختلاف و کشیدگی کا باعث بنا ہوا ہے۔

خبر کا کوڈ: 520002

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/520002/امریکہ-چین-کے-اندرونی-مداخلت-اور-مفادات-کو-نقصان-پہنچانے-کی-کوشش-کر-رہا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com