QR codeQR code

شام کے قبائلیوں کا بشار اسد حکومت کی حمایت کا اعلان

23 Sep 2021 گھنٹہ 20:10

انھوں نے کہا کہ اس نشست کا مقصد، شام میں قومی آشتی کے لئے حکومت کے اقدامات کی حمایت اور صوبے دیرالزور کی تعمیر نو میں مدد اور  تعاون نیز شام میں امریکی غاصبوں کی مخالفت کرنا ہے۔


مشرقی شام کے قبائلیوں نے ایک نشست میں اپنے ملک پر امریکہ کے غاصبانہ قبضے کی مخالفت اور شام کی بشار اسد حکومت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے شام سے تمام اغیار کو نکال باہر کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ نشست، دیرالزور کے الطابیہ علاقے میں ہوئی۔اس نشست میں قبائلیوں نے شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ اور حکومتی اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

النعیم قبیلے کی ایک معروف شخصیت سید علی نے ملک میں غاصب امریکی اور اس کی اتحادی افواج کا ڈٹ کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ اس نشست کا مقصد، شام میں قومی آشتی کے لئے حکومت کے اقدامات کی حمایت اور صوبے دیرالزور کی تعمیر نو میں مدد اور  تعاون نیز شام میں امریکی غاصبوں کی مخالفت کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 520001

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/520001/شام-کے-قبائلیوں-کا-بشار-اسد-حکومت-کی-حمایت-اعلان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com