تاریخ شائع کریں2021 23 September گھنٹہ 20:08
خبر کا کوڈ : 520000

فلسطینی اتھارٹی مزاحمتی قوتوں کو دشمن کے خلاف آزاد کرے، حماس ترجمان

حماس ترجمان نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ غرب اردن میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں کو دشمن کے خلاف  مزاحمت کےلیے آزاد کرے اور ان کا تعاقب، گرفتاریاں اور پکڑ دھکڑ بند کی جائے اور قابض دشمن کے ساتھ سیکیورٹی تعاون روکا جائے۔

ذرائع کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے  کہ غرب اردن میں یہودی کالونیوں کی توسیع اور نئی عبادت گاہوں کے قیام کے فیصلے کابعدفلسطینی قوم کے پاس اس کےسوا اور کوئی چارہ نہیں کہ وہ دشمن کی آباد کاری روکنے کے لیے تمام وسائل استعمال کریں۔

حماس ترجمان نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ غرب اردن میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں کو دشمن کے خلاف  مزاحمت کےلیے آزاد کرے اور ان کا تعاقب، گرفتاریاں اور پکڑ دھکڑ بند کی جائے اور قابض دشمن کے ساتھ سیکیورٹی تعاون روکا جائے۔

واضح رہے  کہ صہیونی حکام کا غرب اردن کی یہودی کالونیوں میں عبادت گاہوں کےقیام کایہ  منصوبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب حال ہی میں اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس سے ملاقات کی تھی۔
http://www.taghribnews.com/vdcgzz9nzak9xz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس