تاریخ شائع کریں2021 22 September گھنٹہ 19:53
خبر کا کوڈ : 519912

پاکستان اکیلے افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایک بیان میں زور دے کر کہا کہ اگر عالمی برادری افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال پر توجہ نہیں دے گی تو انسانی بحران اور خانہ جنگی شروع ہونے کا امکان پایا جاتاہے۔
پاکستان اکیلے افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں حالات مزید خراب ہونے کے بارے میں خبردار کیا ہے اور کہا ہے پاکستان اکیلے افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایک بیان میں زور دے کر کہا کہ اگر عالمی برادری افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال پر توجہ نہیں دے گی تو انسانی بحران اور خانہ جنگی شروع ہونے کا امکان پایا جاتاہے۔

پاکستان کے وزیراعظم نے انتباہ دیا کہ غیرمستحکم افغانستان دہشتگردوں کے لئے آئیڈیل جگہ اور پورے علاقے اور دنیا خاص طور سے علاقے کے ممالک کے لئے سنگین خطرہ بن جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان اکیلے افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ نہیں کرے گا بلکہ جامع حکومت کی تشکیل کے بعد افغانستان کی حکومت کو تسلیم کرے گا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ افغان حکومت کو تسلیم کرنے سے پہلے طالبان کو انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا۔ پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنا غیر اسلامی ہوگا - انہوں نے کہا کہ افغانستان کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہیں بننا چاہئے جو پاکستان کے لئے بھی خطرہ بن سکتےہیں - البتہ انہوں نے ایک بار پھر عالمی برادری سے کہا کہ وہ طالبان کو موقع دیں اور ان سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcgqy9nxak9qy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ