تاریخ شائع کریں2021 22 September گھنٹہ 16:19
خبر کا کوڈ : 519891

فلسطینی کی گاڑی کی ٹکر سےصہیونی پولیس اہلکار شدید زخمی

اسرائیلی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کی گاڑی  کی ٹکر سے 2صہیونی پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے  جن میں سے ایک اہلکار ہسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کی حالت بھی خطرے میں بتائی جاتی ہے۔
فلسطینی کی گاڑی کی ٹکر سےصہیونی پولیس اہلکار شدید زخمی
 فلسطینی کی گاڑی کی ٹکر سےصہیونی پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے  جن میں سے ایک ہسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کی حالت بھی خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی نشریاتی ادارے کان کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے شمالی قصبے النہاریہ کے قریب اسرائیلی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کی گاڑی  کی ٹکر سے 2صہیونی پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے  جن میں سے ایک اہلکار ہسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کی حالت بھی خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

مزیدمعلومات کے مطابق صہیونی پولیس نے گرفتار ہونے والے فلسطینی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس حادثے کی کارروائی سے قبل گرفتارفلسطینی مقبوضہ مغربی کنارے سے 1948 کے زیر قبضہ علاقوں میں فلسطینی مزدوروں کو غیر قانونی طور پر منتقل  کرنے کے الزام میں پولیس کو مطلوب تھا، صہیونی پولیس نے فلسطینی کو حراست میں  لیتے ہوئے  صہیونی تفتیشی مرکز منتقل کر دیا  ہے۔
https://taghribnews.com/vdccooqps2bqs48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ