تاریخ شائع کریں2021 21 September گھنٹہ 21:43
خبر کا کوڈ : 519757

ایٹمی سمجھوتہ یہاں موجود وزرائے خارجہ کی گفتگو کا ایک اہم موضوع ہوگا

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سعید خطیب زادہ نے منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر فرانس کے وزیرخارجہ کے اس بیان پر کہ ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا کہا کہ اس سے پہلے بھی وزرائے خارجہ نے اس سلسلے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔
ایٹمی سمجھوتہ یہاں موجود وزرائے خارجہ کی گفتگو کا ایک اہم موضوع ہوگا
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کا انعقاد ایجنڈے میں شامل نہیں ہے اور گروپ چار جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات دو فریقی شکل میں انجام پائیں گے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سعید خطیب زادہ نے منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر فرانس کے وزیرخارجہ کے اس بیان پر کہ ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا کہا کہ اس سے پہلے بھی وزرائے خارجہ نے اس سلسلے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

خطیب زادہ نے کہا کہ ایٹمی سمجھوتہ یہاں موجود وزرائے خارجہ کی گفتگو کا ایک اہم موضوع ہوگا لیکن گروپ چار جمع ایک کے ساتھ اجلاس کا انعقاد ایجنڈے میں شامل نہیں ہے بلکہ ایٹمی سمجھوتے کے فریقوں کے ساتھ گفتگو دوفریقی طور پر ہوگی۔ ایران کے وزیرخارجہ امیرعبداللہیان، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک کے دورے پر ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcdkn0k5yt0f56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ