QR codeQR code

انتہاپسند صیہونیوں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی پر یلغار

20 Sep 2021 گھنٹہ 21:42

فلسطین پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق دسیوں صیہونی انتہاپسندوں نے پیر کی صبح مسجد الاقصی کے صحن میں گھس کر اسلام دشمن نعرے لگائے۔گذشتہ بدھ کو بھی انتہاپسند صیہونیوں نے اپنے دشمنانہ اقدامات کے ذریعے مسجد الاقصی اور فلسطینیوں کے مقدسات کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا تھا۔


انتہاپسند صیہونیوں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی پر یلغار کی ہے۔

فلسطین پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق دسیوں صیہونی انتہاپسندوں نے پیر کی صبح مسجد الاقصی کے صحن میں گھس کر اسلام دشمن نعرے لگائے۔

گذشتہ بدھ کو بھی انتہاپسند صیہونیوں نے اپنے دشمنانہ اقدامات کے ذریعے مسجد الاقصی اور فلسطینیوں کے مقدسات کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا تھا۔

انتہاپسند صیہونیوں نے گذشتہ ہفتوں سے مسجد الاقصی میں دراندازی اور اس کی بے احترامی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ مسجد الاقصی کے خلاف تقریبا ہر روز انجام پانے والی جارحیت و اہانت کا مقصد، بیت المقدس کو صیہونیت کا رنگ دینا، مسجدالاقصی کے اسلامی ڈھانچے کو تبدیل کرنا اور بیت المقدس کے باشندوں کو اس علاقے کو چھوڑنے پر مجبورکرنا ہے۔

صیہونی حکومت کی فوج نے انیس سو سڑسٹھ میں شہر بیت المقدس پر غاصبانہ قبضے کے وقت سے ہی مسجد الاقصی کے ایک گیٹ، باب المغاربہ پر تسلط جما رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 519622

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/519622/انتہاپسند-صیہونیوں-نے-ایک-بار-پھر-مسجد-الاقصی-پر-یلغار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com