تاریخ شائع کریں2021 20 September گھنٹہ 21:37
خبر کا کوڈ : 519618

مقبوضہ فلسطین کے حیفا شہر میں بھیانک دھماکہ

صیہونی حکام نے منجملہ حیفا شہر کی میونسپلٹی کے عہدیدار اس دھماکے کے تعلق سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جبکہ راحت ٹیم کے لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ عمارت گر سکتی ہے اسلئے اسے خالی کرالیا گیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے حیفا شہر میں بھیانک دھماکہ
مقبوضہ فلسطین کے حیفا شہر میں بھیانک دھماکہ ہوا۔

صیہونی میڈیا نے حیفا شہر میں ایک عمارت میں ایسے بھیانک دھماکے کی خبر دی جسکی آواز پورے شہر میں سنائی دی۔

جروزلم پوسٹ کے مطابق، یہ دھماکہ اتوار کی رات کو شہر کی ایک عمارت میں ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید ہے کہ عمارت کبھی بھی گر سکتی ہے۔

صیہونی حکام نے منجملہ حیفا شہر کی میونسپلٹی کے عہدیدار اس دھماکے کے تعلق سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جبکہ راحت ٹیم کے لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ عمارت گر سکتی ہے اسلئے اسے خالی کرالیا گیا ہے۔

صیہونی اخبار معاریو نے بھی اس دھماکے کے تعلق سے رپورٹ میں بتایا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ عمارت کی دیواروں میں بڑی بڑی دراریں پڑ گئی ہیں۔

عبری زبان کے اس اخبار کے مطابق، گذشتہ ہفتے کے دوران یہ چوتھی عمارت ہے جس میں حادثہ ہوا اور اسے خالی کرالیا گیا
https://taghribnews.com/vdcjvheiouqevmz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ