تاریخ شائع کریں2021 20 September گھنٹہ 18:36
خبر کا کوڈ : 519600

روس کی یونیورسٹی میں طالب علم نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو ہلاک کردیا

اطلاعات کے مطابق روس کے علاقے سائبیریا کے شہر پرم کی سرکاری یونیورسٹی میں کلاسز معمول کے مطابق جاری تھیں کہ اچانک ایک طالب علم نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں متعدد طلبہ و طالبات شامل ہیں۔
روس کی یونیورسٹی میں طالب علم نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو ہلاک کردیا
روس کی یونیورسٹی میں طالب علم نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہرخبرساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  روس کی یونیورسٹی میں طالب علم نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق روس کے علاقے سائبیریا کے شہر پرم کی سرکاری یونیورسٹی میں کلاسز معمول کے مطابق جاری تھیں کہ اچانک ایک طالب علم نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں متعدد طلبہ و طالبات شامل ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے کافی جدوجہد کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ حملہ آور زخمی ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdcawonmw49n6i1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ