QR codeQR code

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ مآرب کے شمالی علاقوں کو آزاد کرالیا

19 Sep 2021 گھنٹہ 21:37

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی جانب سے اپنے فوجیوں اور القاعدہ کے عناصر کی حمایت میں شدید فضائی حملوں کے باجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان علاقے میں تیزی سے پیشقدمی کر رہے ہیں۔


یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد صوبہ مآرب کے شمالی علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔

نیوز ایجنسی الیمنیہ کے مطابق، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے شمال مغربی مآرب میں، سعودی اتحاد کے فوجیوں اور القاعدہ کے عناصر کے خلاف حملے تیز کردیئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی جانب سے اپنے فوجیوں اور القاعدہ کے عناصر کی حمایت میں شدید فضائی حملوں کے باجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان علاقے میں تیزی سے پیشقدمی کر رہے ہیں۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے وادی نخلا میں اپنے مورچے مضبوط کر لیے ہیں اور دشمن کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے گزشتہ ہفتہ صوبہ مآرب کے دو شہروں کی آزادی کا اعلان کیا تھا۔اس سے چند روز قبل یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے رہبہ اور ماہیلہ جیسے شہروں کو بھی سعودی اتحاد اور القاعدہ کے عناصر سے آزاد کرالیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 519469

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/519469/یمنی-فوج-اور-عوامی-رضاکار-فورس-نے-صوبہ-مآرب-کے-شمالی-علاقوں-کو-آزاد-کرالیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com