تاریخ شائع کریں2021 19 September گھنٹہ 15:52
خبر کا کوڈ : 519429

کسان تحریک کی طرف سے بھارت میں 27 ستمبر کو لاک ڈاؤن کا اعلان

شاہجہاں پور میں کسانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے مزید کہا کہ کسان تحریک فصلوں اور نسلوں کو بچانے کی تحریک ہے، جب تک کسانوں پر تھوپے گئے کالے زرعی قوانین مرکزی حکومت واپس نہیں لے لیتی اس وقت تک وہ کسانوں کے تعاون سے دلی کی سرحد پر ڈٹے رہیں گے۔
کسان تحریک کی طرف سے بھارت میں 27 ستمبر کو لاک ڈاؤن کا اعلان
بھارت کی مرکزی حکومت کی طرف سے لائے گئے تین متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی جاری تحریک کا دائرہ دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ کسان تحریک کی طرف سے 27 ستمبر کو لاک ڈاؤن کا اعلان ہوا ہے۔

کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے سنیچر کو کہا کہ 27 ستمبر ’کسان لاک ڈاؤن‘ ہے اور جو لوگ اناج کھاتے ہیں وہ ایک دن کسانوں کے نام کر دیں۔ انہوں نے سب سے لاک داؤن کے دوران سڑک پر نہ آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی نکلتا بھی ہے تو وہ پھنسا رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسان اپنے حق کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔

شاہجہاں پور میں کسانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے مزید کہا کہ کسان تحریک فصلوں اور نسلوں کو بچانے کی تحریک ہے، جب تک کسانوں پر تھوپے گئے کالے زرعی قوانین مرکزی حکومت واپس نہیں لے لیتی اس وقت تک وہ کسانوں کے تعاون سے دلی کی سرحد پر ڈٹے رہیں گے۔

واضح رہے کہ ھندوستان میں تین متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک مہینوں سے جاری ہے تاہم بی جے پی حکومت کسانوں کو رضامند کرنے اور انکی ناراضگی کو دور کرنے کے لئے کوئی ٹھوس قدم اٹھانے پر تیار نہیں ہو رہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcj8heihuqevxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ