تاریخ شائع کریں2021 19 September گھنٹہ 15:50
خبر کا کوڈ : 519428

چھ فلسطینیوں میں باقی بچے 2 فلسطینی دوبارہ گرفتار

صیہونی اخبار ’جروسلم پوسٹ‘ کے مطابق، ’جلبوع‘ جیل سے سرنگ کھود کر آزاد ہونے والے چھ قیدیوں میں باقی بچے دو قیدی بھی گرفتار ہو گئے ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔
چھ فلسطینیوں میں باقی بچے 2 فلسطینی دوبارہ گرفتار
صیہونی جیل ’جلبوع‘ سے سرنگ کھود کر آزاد ہوئے چھ فلسطینیوں میں باقی بچے 2 فلسطینی دوبارہ گرفتار ہوگئے۔ باقی چار پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔

صیہونی اخبار ’جروسلم پوسٹ‘ کے مطابق، ’جلبوع‘ جیل سے سرنگ کھود کر آزاد ہونے والے چھ قیدیوں میں باقی بچے دو قیدی بھی گرفتار ہو گئے ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔

قدس نیوز نے گرفتار ہوئے فلسطینیوں کی پہچان ’ایہم کممجی‘ اور ’مناضل انفیعات‘ بتائی جو 7 ستمبر کو چار اور ساتھیوں کے ساتھ سب سے زیادہ محفوظ سمجھی جانے والی ’جلبوع‘ جیل سے نکلنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ اس سے قبل چار کو صیہونی پلیس گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔

ایک صیہونی وب سایٹ کے مطابق، ’جلبوع‘ جیل سے آزاد ہوئے فلسطینی قیدیوں کی گرفتاری کے لئے ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکاروں کی مدد لی گئی جسکے دوران 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے۔
https://taghribnews.com/vdcir3awvt1az52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ