تاریخ شائع کریں2021 19 September گھنٹہ 15:45
خبر کا کوڈ : 519423

مرکزی ایشیا کے ملکوں کو چابہار بندرگاہ کے راستے تجارت بڑھائے

 نریندر مودی نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کی اکیسویں عمومی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی ایشیا کے ملکوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایران کی چابہار بندرگاہ سے جڑ کر اپنی اقتصادی توانائی کو بڑھا سکتے ہیں۔  
مرکزی ایشیا کے ملکوں کو چابہار بندرگاہ کے راستے تجارت بڑھائے
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی ایشیا کے ملکوں کو چابہار بندرگاہ کے راستے تجارت بڑھانے کا مشورہ دیا۔

 نریندر مودی نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کی اکیسویں عمومی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی ایشیا کے ملکوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایران کی چابہار بندرگاہ سے جڑ کر اپنی اقتصادی توانائی کو بڑھا سکتے ہیں۔  

انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ملکوں سے سبھی ملکوں کی ارضی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے خطے کے ملکوں میں آپسی رابطہ مضبوط ہونے پر تاکید کی۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نے تاکید کی کہ علاقائی ملکوں کو آپس میں جوڑنے والے منصوبے، آپسی مشورہ، شراکت اور باہمی اعتماد اور شفافیت کے حامل ہوں۔

قابل غور ہے کہ چابہار بندرگاہ ہندوستان کے لئے اس لئے بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ بندرگاہ اپنی اسٹریٹیجک پوزیشن کی وجہ سے افغانستان، ترکمنستان، ازبکستان، تاجکستان، قرقیزستان اور قزاقستان جیسے مرکزی ایشا کے خشکی میں گھرے ملکوں کی آزاد سمندری راستے تک رسائی کے لئے سب سے نزدیک راستہ ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcdxn0ksyt0fo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ