تاریخ شائع کریں2021 19 September گھنٹہ 15:39
خبر کا کوڈ : 519417

روسی الیکشن کمیشن کے آئی ٹی سینٹر نے انتخابی ویب سائٹوں پر سائبر حملے

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کے مطابق روسی الیکشن کمیشن کے آئی ٹی سینٹر کے چیف الیگزنڈر سوکو لچوک نے سنیچر کو اعلان کیا ہے کہ پارلیمانی الیکشن کے پہلے اور دوسرے دن بیرون ملک سے تین سائبر حملے کئے گئے۔ انھوں نے بتایا کہ ان حملوں کے باعث کچھ دیر کے لئے انتخابی ویب سائٹوں تک دسترسی منقطع ہوگئی تھی۔
روسی الیکشن کمیشن کے آئی ٹی سینٹر نے انتخابی ویب سائٹوں پر سائبر حملے
روسی الیکشن کمیشن کے آئی ٹی سینٹر نے انتخابی ویب سائٹوں پر سائبر حملے کی خبر دی ہے۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کے مطابق روسی الیکشن کمیشن کے آئی ٹی سینٹر کے چیف الیگزنڈر سوکو لچوک نے سنیچر کو اعلان کیا ہے کہ پارلیمانی الیکشن کے پہلے اور دوسرے دن بیرون ملک سے تین سائبر حملے کئے گئے۔ انھوں نے بتایا کہ ان حملوں کے باعث کچھ دیر کے لئے انتخابی ویب سائٹوں تک دسترسی منقطع ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ روس کے پارلیمانی انتخابات پر نگرانی کے مرکز اور ماسکو سوشل سینٹر کے سربراہ الیکسی ونڈک توف نے جمعے کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ انتخابات شروع ہوتے ہی انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم پر کئی بار حملے ہوئے لیکن کوئی بھی سائبر حملہ اس سسٹم کو ہماری دسترس سے باہر نہ کرسکا۔ واضح رہے کہ روس میں جمعے کو پارلیمانی انتخابات شروع ہوئے ہیں جو اتوارکی شام تک جاری رہیں گے ۔
 
https://taghribnews.com/vdcgqy9nuak9qt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ