تاریخ شائع کریں2021 18 September گھنٹہ 17:51
خبر کا کوڈ : 519300

افغانستان میں وادی پنجشیر کے مسئلے کے پر امن حل کی ضرورت پر زور

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ پنج شیر میں طالبان اور تاجک قبیلے کے مابین تنازع کے پرامن حل کے لیے ثالثی پر بھی بات چیت ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ اس معاملے کو بات چیت سے حل کیا جائے۔
افغانستان میں وادی پنجشیر کے مسئلے کے پر امن حل کی ضرورت پر زور
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں وادی پنجشیر کے مسئلے کے پر امن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے تاجکستان کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم افغانستان کے دوست کی حیثیت سے پنج شیر کے معاملے کو پرامن طریقے سے حل کئے جانے کے خواہاں ہیں۔

پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے مطابق عمران خان نے دوشنبے میں مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کے بعد تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین افغانستان کی صورت حال پر بھی اہم بات چیت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام نہ صرف پاکستان اور تاجکستان، بلکہ پورے خطے کے لیے ضروری ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ پنج شیر میں طالبان اور تاجک قبیلے کے مابین تنازع کے پرامن حل کے لیے ثالثی پر بھی بات چیت ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ اس معاملے کو بات چیت سے حل کیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان پشتون جبکہ تاجکستان تاجک گروہوں پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جامع اور وسیع البنیاد حکومت کے قیام کے ذریعے ہی پائیدار امن ممکن ہے۔
https://taghribnews.com/vdchvwnmv23nzxd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ