تاریخ شائع کریں2021 17 September گھنٹہ 21:30
خبر کا کوڈ : 519174

پاکستان کے وزیر اعظم نے افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام پر زور

انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان بقائے باہمی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں استحکام پیدا کرنے کی غرض سے شنگھائی تعاون تنظیم میں مکمل ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام پر زور
پاکستان کے وزیر اعظم نے افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام پر زور دیا ہے۔

تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان کو سب سے پہلے ایک وسیع البنیاد حکومت کے قیام کے وعدے پرعمل کرنا چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں دسیوں سال بعد جنگ کے خاتمے کا موقع فراہم ہوگیا اور عالمی برادری کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان کے ساتھ مثبت تعاون کرنا چاہیے۔

انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان بقائے باہمی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں استحکام پیدا کرنے کی غرض سے شنگھائی تعاون تنظیم میں مکمل ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcguy9ntak9qq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس