تاریخ شائع کریں2021 13 September گھنٹہ 22:02
خبر کا کوڈ : 518753

سعودی عرب میں سرکاری عہدیداروں کی برطرفی کا سلسلہ جاری

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کے مطابق شاہ سلمان نے ایک فرمان کے ذریعے ناصر النفیسی کو ان کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے، عبدالعزیز بن ابراہیم بن حمد الفیصل کو ان کی جگہ وزیر مقرر کردیا ہے۔
سعودی عرب میں سرکاری عہدیداروں کی برطرفی کا سلسلہ جاری
سعودی عرب میں سرکاری عہدیداروں کی برطرفی کا سلسلہ جاری ہے اور اس بار شاہ سلمان کے خصوصی امور کے وزیر ناصر بن عبدالرزاق بن یوسف النفیسی کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کے مطابق شاہ سلمان نے ایک فرمان کے ذریعے ناصر النفیسی کو ان کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے، عبدالعزیز بن ابراہیم بن حمد الفیصل کو ان کی جگہ وزیر مقرر کردیا ہے۔

شاہ سلمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ناصر النفیسی کی برطرفی کی وجوہات کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا۔ سعودی بادشاہ نے ایک اور حکم کے ذریعے بدر بن عبد الرحمان بن سلیمان القاضی کو نائب وزیر کھیل اور ماجد بن محمد بن ابراہیم المزید کو نیشنل سائبر سیکورٹی ایجنسی کا چیف مقرر کیا ہے۔

حالیہ برسوں کے دوران درجنوں سعودی عہدیداروں کو مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت ان کے عہدوں سے برطرف اور جیلوں میں بند کیا گیا ہے۔ گزشتہ منگل کو بھی سعودی عرب کے بادشاہ نے محکمہ جنرل سیکورٹی کے سربراہ خالد بن قرار الحربی کو بھی کرپشن کے الزامات کے تحت ان کو برطرف کردیا تھا۔

مبصرین کا خیال ہے کہ سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں برطرفیاں اور گرفتاریاں زیادہ تر ولی عہد بن سلمان کے مخالفین کے ساتھ رابطوں کے شبہے میں انجام پا رہی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciwvawpt1azy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ