تاریخ شائع کریں2021 11 September گھنٹہ 19:36
خبر کا کوڈ : 518500

رہبر انقلاب اسلامی کی بحری مشن سے کامیاب واپسی پر مبارک باد

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے ایرانی فوج کے کمانڈر جنرل عبدالرحیم موسوی کے نام جاری کیے جانے والے تہنیتی پیغام میں آیا ہے کہ بحراٹلانٹک میں ایرانی بحریہ کے پچھترویں اسکواڈرن کے پہلے اہم ترین اور تاریخی مشن کی ‏عزت آفریں اور طاقتور تکمیل پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
رہبر انقلاب اسلامی کی بحری مشن سے کامیاب واپسی پر مبارک باد
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی بحریہ کے اسکواڈرن کی بحری مشن سے کامیاب واپسی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی بحریہ کے پچھترویں اسکواڈرن کی بحر اٹلانٹک میں تاریخ ساز بحری مشن سے کامیاب اور طاقتور واپسی پر، اسکواڈرن لیڈر اور دیگر سپاہیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے ایرانی فوج کے کمانڈر جنرل عبدالرحیم موسوی کے نام جاری کیے جانے والے تہنیتی پیغام میں آیا ہے کہ بحراٹلانٹک میں ایرانی بحریہ کے پچھترویں اسکواڈرن کے پہلے اہم ترین اور تاریخی مشن کی ‏عزت آفریں اور طاقتور تکمیل پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ بیان میں آیا ہے کہ مقام شکر ہے کہ ایرانی فوج کے با بصیرت، بہادر اور نہ تھکنے والے جوان میدان عمل میں موجود اور پرشکوہ اسلامی انقلاب کے اعلی اہداف کے حصول کے لیے مجاہدت پر آمادہ ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی فوج کے کمانڈر کے نام اپنے بیان میں فرمایا ہے کہ اپنی اس توانائی اور صلاحیت کو محفوظ اور مزید ترقی دیں۔ مذکورہ اسکواڈرن کے کمانڈر اور دیگر سپاہیوں کو میری جانب سے مبارک باد پیش کریں۔

دوسری جانب ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ بحر اٹلانٹک میں مشن مکمل کرکے واپس آنے والے اسکواڈرن میں شامل بحری جہاز بہت جلد ملکی بندرگاہوں پر لنگرانداز ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سہند اور مکران پر مشتمل ہمارا اسکواڈرن اس وقت ملکی سمندری حدود میں سفر کر رہا ہے اور ہم اس کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ 

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے بتایا کہ مذکورہ دونوں بحری جہازوں نے تین سمندروں بحر ہند، بحراٹلانٹک جنوبی اور بحر اٹلانٹک شمالی کے سفر اور مذکورہ تینوں سمندروں کی اہم ترین اور اسٹریٹیجک آبی گزرگاہوں کو عبور کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی بحریہ کا اسکواڈرن تینوں سمندروں میں طوفانوں کا مقابلہ کرتے ہوئے، ایک سو بیس روز کے دوران پینتالیس ہزار کلومیٹر کا سخت ترین راستہ طے کرنے کے بعد اب ملکی سمندری حدود میں داخل ہوچکا ہے اور آئندہ چند روز میں جیٹی پر لنگرانداز ہوجائے گا۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ ایران خطے کا وہ واحد ملک ہے جس نے سخت ترین پابندیوں اور خطرات کے با وجود آزادنہ سمندری مشن انجام دیا ہے اور آئندہ ایسے مزید مشن   کی تقویت کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ کوئی بھی دھمکی ہمیں اپنے پہلے تاریخی سمندری مشن سے باز نہیں رکھ سکی اور ہم اور آگے نکلتے گئے کیونکہ بحر ہند کا سمندری علاقہ ہمارے لیے بہت چھوٹا سمندر شمار ہوتا ہے۔ ایرانی بحریہ  کے کمانڈر نے ساتھ ہی اس بات کا اعلان کیا کہ ایران کے علمی اور سائنسی مراکز کے تعاون سے تیار ہونے والا مکمل ایرانی بحری انجن عنقریب نمائش کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdciuvawut1azw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ