تاریخ شائع کریں2021 5 August گھنٹہ 17:47
خبر کا کوڈ : 514158

علامہ سید ابراہیم رئیسی کی اپنے افغان ہم منصب "اشرف غنی" سے ملاقات

علامہ رئیسی نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے عوام کے درمیان مشترکہ تہذیبی اور ثقافتی عقائد ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران، افغان عوام کے امن، خوشحالی اور عزت کا خواہاں ہے اور اس حوالے سی کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔
علامہ سید ابراہیم رئیسی کی اپنے افغان ہم منصب "اشرف غنی" سے ملاقات
 ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ کہ علاقے میں قیام امن اور استحکام صرف اور صرف خطی ممالک کے ذریعے ہی ہونا ہوگا اور ایران، افغان عوام کی عزت، امن اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔

علامہ سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز جمعرات کو اپنے افغان ہم منصب "اشرف غنی" سے ایک ملاقات کے دوران،اس بات پر زور دیا کہ کہ علاقے میں قیام امن اور استحکام صرف اور صرف خطی ممالک کے ذریعے ہی ہونا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان میں پائیدار امن کا قیام اور خونریزی سے نمٹنے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر تیار ہے۔

علامہ رئیسی نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے عوام کے درمیان مشترکہ تہذیبی اور ثقافتی عقائد ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران، افغان عوام کے امن، خوشحالی اور عزت کا خواہاں ہے اور اس حوالے سی کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

ایران صدر نے افغانستان میں بدامنی کی اصل جڑ کو اغیار کی سازشیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ، افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی میں کمی کیساتھ، ان کی اشتعال انگیزی اور غداری مختلف طریقوں سے جاری رہیں گی کیونکہ ان کے مفادات، بدامنی پھیلانے میں ہیں۔

انہوں نے افغان امن عمل میں ایران اور افغانستان کی قانونی حکومت کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سلامتی خود افغانوں کو فراہم کرنی ہوگی اور ایران اس سلسلے میں مدد اور تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ ایک پائیدار اور منصفانہ امن قائم ہو سکے اور افغانستان کے لوگوں کو مصائب سے آزاد کیا جا سکے۔

دراین اثنا اشرف غنی نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ علامہ رئیسی کے دوران صدرات میں تہران اور کابل کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان تمام شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران سے اپنے تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسبی رکھتا ہے۔

غنی نے کہا کہ ایران کی علاقائی امن میں کلیدی اور موثر صلاحتیں ہیں؛ ایران کو علاقائی امن اور استحکام برقرار رکھنے میں اچھی پوزیشن حاصل ہے لہذا ہم افغانستان میں قیام امن اور سلامتی کیلئے ایران کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔

افغان صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے افغان پناہ گزینون کی میزبانی کا  شکریہ ادا بھی کیا۔
https://taghribnews.com/vdcdko0kjyt0ff6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ