تاریخ شائع کریں2021 5 August گھنٹہ 16:18
خبر کا کوڈ : 514147

تنازعہ کشمیرحل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں

ڈی جی آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری ٹوئٹ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی جبر کیا جا رہا ہے اورغیر انسانی فوجی محاصرہ بدستورجاری ہے۔
تنازعہ کشمیرحل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں
 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیرحل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری ٹوئٹ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی جبر کیا جا رہا ہے اورغیر انسانی فوجی محاصرہ بدستورجاری ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی اورآبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش جاری ہیں، تنازع کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، جس میں کشمیریوں کی رائے کو مقدم رکھا جانا چاہئے۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری بدترین ریاستی جبراورغیر انسانی فوجی محاصرہ سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث خطے کی سیکیورٹی کوشدید خطرات لاحق ہیں۔ کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیرحل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔
 
http://www.taghribnews.com/vdcbaabszrhb88p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس