تاریخ شائع کریں2021 5 August گھنٹہ 16:11
خبر کا کوڈ : 514146

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا رحیم یار خان میں مندر پر ہونے والے حملے کا نوٹس

جمعرات کو سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور پاکستان ہندو کونسل کے عہدیدار رمیش کمار نے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد سے اس واقعہ کا نوٹس لینے کی درخواست کی تھی۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا رحیم یار خان میں مندر پر ہونے والے حملے کا نوٹس
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے رحیم یار خان میں مندر پر ہونے والے حملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

جمعرات کو سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور پاکستان ہندو کونسل کے عہدیدار رمیش کمار نے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد سے اس واقعہ کا نوٹس لینے کی درخواست کی تھی۔

چیف جسٹس گلزار احمد اس معاملے کی شنوائی چھ اگست کو کریں گے اور اس سلسلے میں پنجاب کے چیف سیکریٹری اور صوبائی پولیس کے سربراہ کو حاضری کے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ 

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی مندر میں توڑ پھوڑ اور اس کو نذرآتش کرنے کے واقعے کا نوٹس  لیتے ہوئے رحیم یار خان کی ضلعی انتظامیہ کو ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

خیال رہے کہ بدھ کی شب سوشل میڈیا پر رحیم یار خان کے علاقے بھونگ میں ایک مندر کو مشتعل افراد کی جانب سے نقصان پہنچانے کی ویڈیوز کی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں۔ 

جبکہ ضلعی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔رحیم یار خان کی ضلعی پولیس کے ترجمان نے اردو نیوز کو بتایا تھا کہ علاقے میں ایک مدرسے کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں ایک غیر مسلم لڑکے کی گرفتاری کے بعد عدالت سے رہائی ملنے پر مقامی افراد مشتعل ہوئے۔

بدھ کی شب پولیس ترجمان نے بتایا تھا کہ سینکڑوں مشتعل شہری بھونگ میں بازار کو بند کروانے کے بعد احتجاج کرتے ہوئے موٹر وے ایم فائیو پر پہنچے۔

مظاہرین نے موٹر وے ایم فائیو کو ٹریفک کے لیے بند کیا اور پولیس کی جانب سے مذاکرات ناکام ہونے پر مشتعل مظاہرین نے مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا۔
https://taghribnews.com/vdcayynmi49n661.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ