تاریخ شائع کریں2021 4 August گھنٹہ 22:17
خبر کا کوڈ : 514073

ایران کی اصولی پالیسی پوری دنیا کے مظلوموں کی حمایت کرنا ہے

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے بوسنیہ کی وزیر خارجہ محترمہ بیسرا تورکویچ سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی ملکوں کی ارضی سالمیت کی حمایت اور پوری دنیا کے مظلوموں کا دفاع کرنا ہے۔
ایران کی اصولی پالیسی پوری دنیا کے مظلوموں کی حمایت کرنا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران کی اصولی پالیسی ملکوں کی ارضی سالمیت کی حمایت اور پوری دنیا کے مظلوموں کی حمایت کرنا ہے۔

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے بوسنیہ کی وزیر خارجہ محترمہ بیسرا تورکویچ سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی ملکوں کی ارضی سالمیت کی حمایت اور پوری دنیا کے مظلوموں کا دفاع کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج دنیا میں بہت سے ایسے اقدامات انجام پا رہے ہیں جو انسانی حقوق کے منافی ہیں اور اس طرح کے اقدامات وہ لوگ انجام دے رہے ہیں جو بظاہر خود کو انسانی حقوق کا مدافع کہتے ہیں-

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے ایران اور بوسنیہ کے تعلقات کو دوستانہ اور خوشگوار قرار دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعاون کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے-

بوسنیہ کی وزیر خارجہ محترمہ بیسرا تورکویچ نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر منتخب ہونے پر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بوسنیہ ہمیشہ ایران کی حمایتوں اور موقف کا قدردان رہا ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سے لاطینی امریکا بولیواری یونین آلبا کے سکریٹری جنرل نے بھی ملاقات کی- سید ابراہیم رئیسی نے اس ملاقات میں کہا کہ ایران اور لاطینی امریکا کے ملکوں کے تعلقات جتنا زیادہ فروغ پائیں گے امریکا اور دنیا کی دیگر توسیع پسند طاقتیں اتنی کمزور ہوں گی۔
 
https://taghribnews.com/vdcjaxeituqevyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ