تاریخ شائع کریں2021 4 August گھنٹہ 19:00
خبر کا کوڈ : 514054

واشنگٹن ویانا مذاکرات جاری رکھنے کیلئے تیار

وہائٹ ہاوس کی ترجمان جن ساکی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ  ہم ویانا مذاکرات کو جاری رکھنے کیلئے آمادہ ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ مذاکرات کیلئے مواقع میسر ہیں۔
واشنگٹن ویانا مذاکرات جاری رکھنے کیلئے تیار
وہائٹ ہاوس کی ترجمان نے کہا ہے کہ واشنگٹن ویانا مذاکرات جاری رکھنے کیلئے تیار ہے۔

وہائٹ ہاوس کی ترجمان جن ساکی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ  ہم ویانا مذاکرات کو جاری رکھنے کیلئے آمادہ ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ مذاکرات کیلئے مواقع میسر ہیں۔

انہوں نے دوسرے امریکی حکام کی طرح ایک بار پھر ایران کے پر امن جوہری پروگرام کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ ابھی تک اس حوالے سے ہماری تشویش باقی ہے۔

در ایں اثناء ویانا میں عالمی اداروں کیلئے روس کے مستقل مندوب  میخائل اولیانوف نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر عمل در آمد سے متعلق مذاکرات ایران کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری کے بعد پھر سے شروع ہوں گے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد 2231 کی بنیاد پر ایران کے خلاف تمام پابندیاں ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا لیکن امریکہ نے تاحال ایٹمی معاہدے کے تحت کیے گئے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciw5aw5t1azu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ