تاریخ شائع کریں2021 4 August گھنٹہ 18:56
خبر کا کوڈ : 514050

کشتیوں میں ایرانی فوجیوں کے داخلے کی خبریں افواہوں سے زیادہ کچھ نہیں

انہوں نے مغربی و صیہونی میڈیا کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کرتے ہوئے ابلاغیاتی مہم جوئی کرنے پر انہیں خبردار کیا۔ ساتھ ہی ترجمان وزارت خارجہ نے علاقائی ممالک سے اپیل کی کہ وہ خطے کے سمندری علاقے سے موصول ہونے والی متضاد خبروں کے سلسلے میں ہوشیاری اور سمجھداری کا مظاہرہ کریں۔
کشتیوں میں ایرانی فوجیوں کے داخلے کی خبریں افواہوں سے زیادہ کچھ نہیں
خلیج فارس اور بحر عمان سے گزرنے والی کشتیوں میں ایرانی فوجیوں کے داخلے کے مغربی و صیہونی میڈیا کے دعوے کو ایران نے سختی کے ساتھ مسترد کیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے تسنیم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ خلیج فارس اور بحر عمان سے گزرنے والی کشتیوں میں ایرانی فوجیوں کے داخلے کی خبریں افواہوں سے زیادہ کچھ نہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

انہوں نے مغربی و صیہونی میڈیا کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کرتے ہوئے ابلاغیاتی مہم جوئی کرنے پر انہیں خبردار کیا۔ ساتھ ہی ترجمان وزارت خارجہ نے علاقائی ممالک سے اپیل کی کہ وہ خطے کے سمندری علاقے سے موصول ہونے والی متضاد خبروں کے سلسلے میں ہوشیاری اور سمجھداری کا مظاہرہ کریں۔

اس سے قبل خطیب زادہ نے خلیج فارس اور بحر عمان میں پے در پے پیش آنے والے حادثات و واقعات کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقدامات سیاسی مفادات کے حصول کی خاطر غلط پروپیگنڈے کے تناظر میں انجام پا رہے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی صلح پسند اور پر امن پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی سکیورٹی فورسز حسب معمول خلیج فارس اور بحر عمان سے گزرنے والی کشتیوں کو تحفظ اور انکو درکار امداد فراہم کرنے میں سرگرم ہیں اور ایران اس سلسلے میں علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔
https://taghribnews.com/vdcene8n7jh8z7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ