تاریخ شائع کریں2021 4 August گھنٹہ 18:55
خبر کا کوڈ : 514049

پاکستانی سینپٹ کے چیرمین اپنے دورہ ایران کا آغاز مشہد مقدس سے کریں گے

پاکستانی پارلیمنٹ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین بروز بدھ 2 روزہ دورہ ایران پر روانہ ہوں گے اور ان کے دورے کی پہلی منزل مشہد مقدس ہے۔
پاکستانی سینپٹ کے چیرمین اپنے دورہ ایران کا آغاز مشہد مقدس سے کریں گے
پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی اس ملک کے وزیر اعظم عمران خان کے نمائندے کی حیثیت سے ایران کے نئے صدر علامہ سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے آج ایران پہنچیں گے۔

پاکستانی پارلیمنٹ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین بروز بدھ 2 روزہ دورہ ایران پر روانہ ہوں گے اور ان کے دورے کی پہلی منزل مشہد مقدس ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صادق سنجرانی اور ان کے ہمرا وفد، مقدس شہر مشہد کے دورے میں حضرت امام رضا (ع) کے مقدس روضے کی زیارت بھی کریں گےجس کے بعد وہ  نئے ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کیلئے تہران جائیں گے۔ جہاں نئے ایرانی صدر اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے بھی ملاقاتیں کریں گے
https://taghribnews.com/vdcc00qpo2bqsx8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ