تاریخ شائع کریں2021 4 August گھنٹہ 18:54
خبر کا کوڈ : 514048

ترکی کے صدر نے آگ کو بجھانے میں مدد دینے کیلئے ایران کے صدر کا شکریہ ادا کیا

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان ملکوں کے سربراہوں کی جنہوں نے ترکی کی جنگل میں لگنے والی آگ کو بجھانے میں مدد دی اور ترکی کا ساتھ  دیا ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی قدردانی کی۔
ترکی کے صدر نے آگ کو بجھانے میں مدد دینے کیلئے  ایران کے صدر کا شکریہ ادا کیا
ترکی کے صدر نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں ایران کے صدر کی جانب سے ترکی میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ کو بجھانے میں مدد دینے کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان ملکوں کے سربراہوں کی جنہوں نے ترکی کی جنگل میں لگنے والی آگ کو بجھانے میں مدد دی اور ترکی کا ساتھ  دیا ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی قدردانی کی۔

ترک صدر نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ میں اپنے ملک کے عوام کی جانب سے اپنے اُن سبھی دوست ممالک اور اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے جنگلوں میں لگی آگ کو بجھانے میں ہماری مدد کی، اپنی آمادگی ظاہر کی اور تعزیتی و تسلیتی پیغامات ارسال کئے۔ امید کرتا ہوں کہ ہم اس سخت مرحلے کو جلد از جلد عبور کر لیں گے۔

 ترکی میں ایران کا ایلوشین چھیہتر قسم کا ایک طیارہ اور ایم آئی ایک سو اکہتر قسم کے دو ہیلی کاپٹروں اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے اہلکاروں کے ساتھ ایرانی فائر بریگیڈ کا عملہ ترکی میں وسیع پیمانے پر لگی آگ بجھانے کے لئے گذشتہ کئی دنوں سے مصروفِ عمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک دس سے زائد بار ایلوشین طیارہ آپریشن انجام دے چکا ہے جبکہ پیر کے روز سے ہیلی کاپٹروں کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کا فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کے عمل میں خاص مہارت و تجربہ رکھتا ہے جو اب تک ملکی و غیر ملکی سطح پر آگ بجھانے کے حوالے سے اہم اقدامات انجام دے چکا ہے اور اُس نے اب تک دنیا کے مختلف ملکوں خاص طور سے دوست و پڑوسی ملکوں کی مدد کی ہے۔

خیال رہے کہ ترکی کے جنوبی علاقوں کے جنگلات میں گزشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے بھیانک آگ بھڑکی ہوئی ہے جس کے باعث اب تک سیکڑوں ایکڑ جنگلات جل کر راکھ ہو چکے ہیں۔ آگ نے جنگلات کے ساتھ ساتھ اپنی راہ میں حائل مکانات اور گاڑیوں کو بھی جلا کر راکھ کر دیا ہے۔

طلاعات کے مطابق تیرہ جہاز، پینتالیس ہیلی کاپٹر اور تقریبا آٹھ سو فائربریگیڈ کی گاڑیاں دن رات آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ایران روس یوکرین اور جمہوریہ آذربایجان، یہ وہ ممالک ہیں جو جنگلی آگ پر قابو پانے میں ترکی کی مدد کر رہے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود لگی آگ اب تک بے قابو ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 180 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ جنگلات کا بڑا حصہ جل کر راکھ ہوگیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbaabswrhb8gp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ