تاریخ شائع کریں2021 4 August گھنٹہ 18:45
خبر کا کوڈ : 514047

یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا  ہے کہ  صوبہ البیضاء کی جانب یمن کی فوج اور عوامی فورسز کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن النصرالمبین کے چوتھے روز  کئی سو میٹر علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔
یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری
یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا  ہے کہ  صوبہ البیضاء کی جانب یمن کی فوج اور عوامی فورسز کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن النصرالمبین کے چوتھے روز  کئی سو میٹر علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔

یحیی سریع کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران صوبہ البیضاء کے «عقبة القنذع» اور «نعمان» علاقوں کو دشمن کے فوجیوں سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی اسی فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

یمن کے نہتے شہریوں کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنانے والے سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی جیالوں کے مقابلے میں انتہائی بے بسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مآرب کی جنگ میں شرمناک شکست اور یمنیوں کے ڈرون حملوں نےسعودی شاہی خاندان کی رات کی نیندیں حرام کر کے رکھ دی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcayynm049n6w1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ