تاریخ شائع کریں2021 3 August گھنٹہ 21:56
خبر کا کوڈ : 513943

اسرائیل کو حماس کے میزائل حملوں سے شدید خطرات

فلسطین پر قابض غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے  عبرانی زبان کے معروف اخبار” ہاریتز ” نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں  انکشاف کیا ہے کہ صیہونی ریاست کے حکام  غزہ میں حماس کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں سے سخت خوفزدہ ہیں ۔
اسرائیل کو حماس کے میزائل حملوں سے شدید خطرات
 اسرائیلی اخبار نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل کو حماس کے میزائل حملوں سے شدید خطرات ہیں جو اس کے تیل کی تنصیبات اور ذخیروں کو تباہ کرسکتے ہیں۔

فلسطین پر قابض غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے  عبرانی زبان کے معروف اخبار” ہاریتز ” نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں  انکشاف کیا ہے کہ صیہونی ریاست کے حکام  غزہ میں حماس کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں سے سخت خوفزدہ ہیں ۔

اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیلی ریاست بین الاقوامی پائپ لائن کے ذریعے تیل کی نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے میں ایک سپر پاور بننا چاہتی ہے ، لیکن غزہ کے میزائل  اور راکٹ اس منصوبے کے لیے سیکورٹی کے خدشات کا باعث ہیں۔

اخبار نے کہا نے لکھا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب دُنیا ایندھن کو آلودہ کرنے کے بجائے قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ، ‘یورو ایشیا پائپ لائن’ کمپنی تیل کی نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے میں اسرائیل  کو سپر پاور میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔”

اس تناظر میں اخبار نے نشاندہی کی کہ ’’ یورو ایشیا پائپ لائن ‘‘ کمپنی نے ’’ میڈ ریڈ لینڈ برج ‘‘ کمپنی کے ساتھ گزشتہ اکتوبر میں ایک معاہدہ کیا تھا جس میں متحدہ عرب امارات کے کاروباری حضرات شریک ہیں۔
https://taghribnews.com/vdceex8nxjh8zoi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ