QR codeQR code

ترکی میں لگي آگ کو بجھانے کے لئے ایرانی سپاہ کے دو ہیلی کاپٹر ترکی روانہ

2 Aug 2021 گھنٹہ 21:42

اطلاعات کے مطابق ترکی کے مختلف صوبوں میں آگ لگی ہوئی ہے اور ترک حکومت کی درخواست اور ایرانی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر کے حکم کے مطابق ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ایک طیارہ اور دو ہیلی کاپٹر ترکی میں آگ بجھانے کے آپریشن میں شریک ہیں۔

ترک حکومت کی درخواست پر ایرانی سپاہ نے ترکی میں لگي آگ کو بجھانے کے لئے ایلیویشن 76 طیارہ اور ایم آئی 171 دو ہیلی کاپٹر ترکی روانہ کردیئے ہیں۔

ترکی میں 30 جولائی سے آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے بعد ایران کے ایلیویشن طیارے نے آگ بجھانے کے آپریشن میں 10 بار حصہ لیا ہے جبکہ آج سے دو ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ آگ بجھانے کی کارروائی شروع ہوگی۔ اس سے قبل ایرانی حکومت نے ترکی کے مختلف شہروں میں آگ کے حادثے میں بعض ترک شہریوں کی ہلاکت پر ترک حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔

خبر کا کوڈ: 513820

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/513820/ترکی-میں-لگي-آگ-کو-بجھانے-کے-لئے-ایرانی-سپاہ-دو-ہیلی-کاپٹر-روانہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com