QR codeQR code

نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں دنیا کے 73 ممالک عہدیدار شرکت کریں گے

2 Aug 2021 گھنٹہ 21:40

 ایرانی پارلیمنٹ کی سربراہ کمیٹی کے ترجمان سید نظام الدین موسوی نے کہا ہے کہ ایران کے نئے صدر سید ابراہیم  رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں دنیا کے 73 ممالک کے 115 سرکاری عہدیدار شرکت کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں صدر رئیسی کی تقرری کی تقریب کل صبح حسینیہ امام خمینی(رہ)  میں منعقد ہوگی اور اس کے بعد ایران کے بنیادی آئین کی شق 121 کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوگی ۔ انھوں نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں ایرانی عدلیہ کے سربراہ ، گارڈین کونسل کے ارکان اور پارلیمنٹ کے اسپیکر موجود ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے نئے صدر سید ابراہیم  رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں دنیا کے 73 ممالک کے 115 سرکاری عہدیدار شرکت کریں گے۔

سید نظآم الدین موسوی نے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں 10 ممالک کے صدور ، 20 ممالک کے پارلیمانی سربراہان، 11 ممالک کے وزراء خارجہ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نمائندے ، یورپی یونین کے نمائندے  اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

خبر کا کوڈ: 513817

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/513817/نئے-صدر-کی-حلف-برداری-تقریب-میں-دنیا-کے-73-ممالک-عہدیدار-شرکت-کریں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com