تاریخ شائع کریں2021 2 August گھنٹہ 21:37
خبر کا کوڈ : 513815

ایران دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا فوری اور منہ توڑ جواب دے گا

​​​​​​​اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے برطانیہ اور امریکہ کے وزراء خارجہ کے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران ملکی اور قومی دفاع کے سلسلے میں دشمن کی کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کا فوری اور منہ توڑ جواب دے گا۔
ایران دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا فوری اور منہ توڑ جواب دے گا
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے برطانیہ اور امریکہ کے وزراء خآرجہ کے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ملکی اور قومی دفاع کے سلسلے میں دشمن کی کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کا فوری اور منہ توڑ جواب دے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے برطانیہ اور امریکہ کے وزراء خارجہ کے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران ملکی اور قومی دفاع کے سلسلے میں دشمن کی کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کا فوری اور منہ توڑ جواب دے گا۔

سعید خطیب زادہ نے خلیج فارس کے بارے میں برطانوی وزیر خارجہ کے بیان کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ کے بیان کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے بھی اسی سیاق و سباق میں بیان دیا جو امریکہ اور برطانیہ کی متناقض اور متضاد پالیسی کا مظہر ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران خلیج فارس اور بین الاقوامی سمندر میں  کشتیوں کی آزاد نقل و حرکت  اور سمندر میں امن و سلامتی کا خواہاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ خلیج فارس میں امن و سلامتی خطے کے ممالک کے فرائض میں شامل ہے اور غیر علاقائی طاقتیں خلیج فارس میں جاری امن و سلامتی کے لئے خطرے کا باعث بن سکتی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccs1qpp2bqs48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ