تاریخ شائع کریں2021 2 August گھنٹہ 21:35
خبر کا کوڈ : 513814

علامہ شہید باقرالحکیم اورپاکستان میں علامہ شہید عارف حسین حسینی کے خون میں ایک ہی طاقت ملوث ہے

شہید عارف حسینی ؒ امام خمینی کے سچے عاشق تھے جنہوں نے انقلاب کے پیغام کی ترویج کیلئے بڑی مشکلات کا سامنا کیا، ان کے قتل میں وہی عالمی سامراجی طاقت ملوث تھی  جس نے عراق کےمجاہد فرزند علامہ باقر الحکیم کو شہید کیا
علامہ شہید باقرالحکیم اورپاکستان میں علامہ شہید عارف حسین حسینی کے خون میں ایک ہی طاقت ملوث ہے
عراق کی اعلیٰ اسلامی کونسل کے سربراہ الشیخ حمام حمودی نے کہا کہ عراق میں علامہ شہید باقرالحکیم اورپاکستان میں علامہ شہید عارف حسین حسینی کے خون میں ایک ہی طاقت ملوث ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے بذریعہ ملٹی میڈیا خطاب کرتے ہوئے مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کے سربراہ الشیخ حمام حمودی نے کہا کہ آج ہم اس شخصیت کو یاد کررہے ہیں جس نے اپنے خدا سے کئے ہوئے وعدے کو پورا کردیا ، وہ فنا فی اللہ کی منزل پر فائز تھے، وہ عاشق قرآن تھے، وہ مکتب اہل بیت ؑ کے عظیم فرزند تھے، وہ سید الشہداء ؑ کے سچے عاشق تھے، لوگ امام حسین ؑ کی زیارت کیلئے تین تین روز کا سفر کرتے ہیں لیکن یہ ایسا عاشق حسینؑ تھا جو اپنے معشوق کی زیارت کی خاطر یہ سفر ایک ہی دن میں طے کرتا تھا، یہ وہ شخصیت تھی جس نے پاکستان کی سرزمین پر امت مسلمہ کے درمیان اتحاد یکجہتی کیلئے عظیم قربانی دی۔

انہوں نے کہا کہ شہید عارف حسینی ؒ امام خمینی کے سچے عاشق تھے جنہوں نے انقلاب کے پیغام کی ترویج کیلئے بڑی مشکلات کا سامنا کیا، ان کے قتل میں وہی عالمی سامراجی طاقت ملوث تھی  جس نے عراق کےمجاہد فرزند علامہ باقر الحکیم کو شہید کیا ۔جن کا کینہ بغض مکتب اہل بیت کے تمام فرزندوں کیلئے ایک جیسا ہے مگر ہم نے اتحاد اور یکجہتی  کے ساتھ ان کا مقابلہ کرنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb8fbsarhb8wp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ