تاریخ شائع کریں2021 1 August گھنٹہ 19:30
خبر کا کوڈ : 513682

امریکی بدعہدی کی تاریخ کو کتاب کی شکل میں شائع کر دیا جائے گا

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ میں نے دو ہفتے پہلے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش کے نام جو خط لکھا ہے اس میں امریکی حکومتوں کے خلاف قانون اقدامات  اور وعدہ خلافیوں کی تاریخ کی جانب اشارہ کیا ہے۔
امریکی بدعہدی کی تاریخ کو کتاب کی شکل میں شائع کر دیا جائے گا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ جلد ہی امریکی بدعہدی کی تاریخ کو کتاب کی شکل میں شائع کر دیا جائے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ میں نے دو ہفتے پہلے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش کے نام جو خط لکھا ہے اس میں امریکی حکومتوں کے خلاف قانون اقدامات  اور وعدہ خلافیوں کی تاریخ کی جانب اشارہ کیا ہے۔

جواد ظریف نے مزید کہا کہ ہمیں امریکہ کی وعدہ خلافیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کی حیثیت سے ہم پر یہ ذمہ داری عائد تھی کہ بیرونی ویکسین کے حصول میں مدد کریں اور اس مقصد کے لئے ہم نے وزارت صحت کے ساتھ تعاون کیا اور اب تک ایک کروڑ سے زیادہ بیرونی ویکسین در آمد کر چکے ہیں۔ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ طے شدہ پروگرام کے تحت آئندہ مہینوں میں مزید دسیوں ملین ویکسین درآمد کر لی جائے گی

وزیرخارجہ نے کہا کہ اقتصادی ڈپلومیسی اور بیرون ملک ایرانیوں کی ساکھ اور اعتبار بڑھانے کے لئے بھی کوششیں کی گئی ہیں اور آج دنیا، ایرانی شہری کو ایک معقول، قابل اعتماد اور ایسا فرد سمجھتی ہے جو اپنی بات پر ڈٹا رہتا ہے اور ظلم کے سامنے سر نہیں جھکاتا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ایٹمی سمجھوتے میں امریکیوں کو شکست سے دوچار کیا البتہ امریکہ کی اقتصادی طاقت نے ایرانی عوام پر دباؤ ڈالا لیکن اقوام متحدہ میں اسے دو مہینے کے اندر تین بار ایران کے مقابلے میں شکست سے دوچار ہونا پڑا اور ہمارے عوام نے دنیا پر ثابت کر دیا کہ دنیا میں جو مسائل پیدا کر رہا ہے اور جسے اپنا رویہ تبدیل کرنا چاہئے وہ امریکہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcevx8nwjh8zpi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ