QR codeQR code

پاکستان سمیت 13 ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار

1 Aug 2021 گھنٹہ 17:00

جب کہ سفری پابندی والے ممالک میں بھارت، پاکستان، انڈونیشیا، مصر، ترکی، ارجنٹائن، برازیل، جنوبی افریقہ، یو اے ای، ایتھوپیا، ویتنام، افغانستان اور لبنان کے عمرہ زائرین شامل ہیں۔


سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت 13 ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت 13 ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث پاکستان سمیت 13 ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صرف پابندی سے استثنی ممالک کے عمرہ زائرین کو ہی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ سعودی وزارت صحت اور جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی ہدایت پر کیا گیا جب کہ سفری پابندی والے ممالک میں بھارت، پاکستان، انڈونیشیا، مصر، ترکی، ارجنٹائن، برازیل، جنوبی افریقہ، یو اے ای، ایتھوپیا، ویتنام، افغانستان اور لبنان کے عمرہ زائرین شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 513668

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/513668/پاکستان-سمیت-13-ممالک-کے-عمرہ-زائرین-پر-پابندی-برقرار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com