QR codeQR code

صوبہ بدخشان میں ہلاک ہونے والے طالبان میں چچن جنگجو بھی شامل

1 Aug 2021 گھنٹہ 16:00

آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا کہ صوبہ بدخشان کے شہر یاوان میں طالبان کے اجتماع پر افغان فضائیہ کے حملے میں 21 طالبان ہلاک ہوئے کہ جن میں 2 چچن جنگجو بھی تھے۔


غانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ صوبہ بدخشان میں ہلاک ہونے والے طالبان میں چچن جنگجو بھی شامل ہیں۔

آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا کہ صوبہ بدخشان کے شہر یاوان میں طالبان کے اجتماع پر افغان فضائیہ کے حملے میں 21 طالبان ہلاک ہوئے کہ جن میں 2 چچن جنگجو بھی تھے۔

ادھر افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار کے ایئر پورٹ پر راکٹ حملے کئے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قندھار کے ایئر پورٹ پر کئے گئے راکٹ حملوں سے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اورفوری طور پر یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ راکٹ حملے کس کی جانب سے کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 513659

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/513659/صوبہ-بدخشان-میں-ہلاک-ہونے-والے-طالبان-چچن-جنگجو-بھی-شامل

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com