تاریخ شائع کریں2021 1 August گھنٹہ 15:57
خبر کا کوڈ : 513657

فرانس میں ہزاروں افراد نے حکومت کی کورونا پالیسی کے خلاف مظاہرہ

کورونا ہیلتھ پاس کو عوامی مقامات پر لازمی قرار دیئے جانے کے خلاف پیرس سمیت متعدد شہروں میں احتجاج کیا گیا، لوگوں نے پلے کارڈز اور صدر میکرون کی ڈراؤنی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، شرکاء کا کہنا تھا حکومت وائرس کے نام پر ان کی آزادیاں سلب کرنا چاہتی ہے۔
فرانس میں ہزاروں افراد نے حکومت کی کورونا پالیسی کے خلاف مظاہرہ
اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں ہزاروں افراد کورونا وائرس ہیلتھ پاس کو لازمی قرار دینے کے خلاف سڑکوں نکل آئےاور زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ مظاہرین اور پولیس کے مابین ہونے والے تصادم اور جھڑپوں میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے اور پولیس نے 20 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

کورونا ہیلتھ پاس کو عوامی مقامات پر لازمی قرار دیئے جانے کے خلاف پیرس سمیت متعدد شہروں میں احتجاج کیا گیا، لوگوں نے پلے کارڈز اور صدر میکرون کی ڈراؤنی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، شرکاء کا کہنا تھا حکومت وائرس کے نام پر ان کی آزادیاں سلب کرنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں کورونا سے متعلق حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کئی دنوں سے جاری ہے، گذشتہ ہفتے طبی ملازمین کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دینے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcgnw9nuak9q34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ