QR codeQR code

لبنان کے کھلاڑی کا اسرائیل کے کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار

1 Aug 2021 گھنٹہ 15:55

خبری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے کھلاڑی عبداللہ مانیتو نے اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ ان کے مقابلے کے اعلان پر اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے  سے یہ کہہ کر انکار کردیا


بلغاریہ میں عالمی مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں لبنان کے کھلاڑی نے اسرائیل کے کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا۔

خبری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے کھلاڑی عبداللہ مانیتو نے اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ ان کے مقابلے کے اعلان پر اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے  سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ اسرائیل کے کھلاڑی کے ساتھ  کھیلنے کا مطلب صیہونی حکومت کے ساتھ روابط کی برقراری ہے اس لئے وہ صہیونی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے  اس مقابلے میں حصہ نہیں لیں گے۔

لبنانی کھلاڑی کے کوچ محمد الغربی نے بھی کہا کہ بدقسمتی سے پہلے راؤنڈ میں عبداللہ کے حریف کی پہلی قرعہ  اندازی ایک اسرائیلی  کھلاڑی کے نام سے ہوئی اس لئے ہم نے فیصلہ کیا کہ  ہم اس مقابلے میں حصہ نہیں لیں گے ، کیونکہ اس مقابلے میں حصہ لینے کا مطلب اسرائیل کو تسلیم کرنا  ہے جس نے ہمارے بچوں کو قتل اور ہماری سرزمین پر قبضہ کیا ہے۔

حالیہ دنوں میں الجیریا اور سوڈان سمیت بعض عرب ممالک کے کھلاڑیوں نے اسرائیلی کھلاڑیوں کے خلاف میچ  کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

صہیونی میڈیا نے پہلے مسلمان اور عرب کھلاڑیوں کے اس اقدام کو ٹینکوں اور فوجی ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک قرار دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 513655

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/513655/لبنان-کے-کھلاڑی-کا-اسرائیل-ساتھ-کھیلنے-سے-انکار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com