تاریخ شائع کریں2021 31 July گھنٹہ 21:34
خبر کا کوڈ : 513566

غاصب صیہونی حکومت پر حزب اللہ کا خوف

کان ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکام اسرائیل کی سیکورٹی بڑھانے کی غرض سے مقبوضہ علاقوں کی شمالی سرحدوں پر رکاوٹیں بھی کھڑی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
غاصب صیہونی حکومت پر حزب اللہ کا خوف
صیہونی ذرائع‏ ابلاغ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت حزب اللہ کے خوف سے لبنان و شام کی سرحدوں پر پناہ گاہیں تعمیر کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکام شمالی سرحدوں سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر محفوظ پناہ گاہوں کی تعمیر کا کام شروع کر رہے ہیں۔

کان ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکام اسرائیل کی سیکورٹی بڑھانے کی غرض سے مقبوضہ علاقوں کی شمالی سرحدوں پر رکاوٹیں بھی کھڑی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔  اس ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس منصوبے پر تقریبا تین کروڑ دس لاکھ ڈالر کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس میں ہر سال اضافہ بھی ہو گا۔

عبری زبان کے پریس ذریعے نے بھی اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین پر حزب اللہ کے ممکنہ میزائل حملوں سے پائی جانے والی تشویش کی بنا پر رفائیم نامی ایک خفیہ فوجی یونٹ کے قیام کے لئے اہلکاروں کو ترغیب دلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکام نے حزب اللہ لبنان کی بڑھتی ہوئی دفاعی توانائی کا ہمیشہ اعتراف اور اس توانائی پر بارہا اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcfvmdtvw6dyta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس