تاریخ شائع کریں2021 31 July گھنٹہ 16:53
خبر کا کوڈ : 513532

افغانستان میں اقوام متحدہ کے دفتر پر حملے

طالبان کے صوبہ ہرات میں داخل ہونے کے چند گھنٹوں کے بعد راکٹ اور دستی بم سے حملے کیے گئے اور افغانستان میں اقوام متحدہ مشن کے صوبائی ہیڈ کوارٹر کے قریب افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں زبردست جھڑپیں ہوئیں۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے دفتر پر حملے
افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں اقوام متحدہ کے دفتر پر حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے دفتر پر ہونے والے حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

طالبان کے صوبہ ہرات میں داخل ہونے کے چند گھنٹوں کے بعد راکٹ اور دستی بم سے حملے کیے گئے اور افغانستان میں اقوام متحدہ مشن کے صوبائی ہیڈ کوارٹر کے قریب افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں زبردست جھڑپیں ہوئیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل برائے افغانستان کے نمائندہ خصوصی دیبورا لیونس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عمارت پر کیا گیا یہ حملہ انتہائی افسوسناک ہے اور ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ عمارت پر کس نے حملہ کیا تاہم حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے شہر میں موجود تمام سفارتی عمارتوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے
https://taghribnews.com/vdcippawrt1azw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ