تاریخ شائع کریں2021 31 July گھنٹہ 16:51
خبر کا کوڈ : 513531

ایران کے سفیر اور پاکستانی سینیٹ کے چیرمین محمد صادق سنجرانی  کے درمیان ملاقات

پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ پاکستانی سینیٹ کے چیرمین محمد صادق سنجرانی ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
ایران کے سفیر  اور پاکستانی سینیٹ کے چیرمین محمد صادق سنجرانی  کے درمیان ملاقات
پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ پاکستانی سینیٹ کے چیرمین محمد صادق سنجرانی ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی اور پاکستانی سینیٹ کے چیرمین محمد صادق سنجرانی  کے درمیان ملاقات ہوئی۔

یہ ملاقات پاکستانی سینیٹ کے چیرمین کے آئندہ دورہ ایران کے موقع پر ہوئی۔ اس موقع پرصادق سنجرانی نے کہا کہ ان کا دورہ تہران دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔

محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد خطے میں امن و استحکام کی بحالی اور خطے کی اقوام کیلئے سماجی اور معاشرتی بہبود کے خواب کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

اس ملاقات میں ایران کے سفیر نے بھی دو دوست اور ہمسایہ ممالک کے مابین تعلقات اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی جمعرات 5 اگست کو ایران کے مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری کی یہ سادہ مگر پروقار تقریب ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی میں منعقد ہو گی۔

واضح رہے کہ ایران میں 18 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایران کے نو منتخب صدرآیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا تھا کہ پڑوسی ممالک سے تعلقات کا فروغ تہران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔
https://taghribnews.com/vdchxxnmz23nzmd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ