تاریخ شائع کریں2021 30 July گھنٹہ 16:18
خبر کا کوڈ : 513404

جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئے گی

ایران میں بننے والی نئی حکومت کے بعد ویانا مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوگا اور اس سے پہلے جس پالیسی کے دائرے میں مذاکرات ہو رہے تھے اس میں تبدیلی نہیں آئے گی۔
جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئے گی
ایران نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن ابوالفضل عموئی نے آج بروز جمعہ ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں بننے والی نئی حکومت کے بعد ویانا مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوگا اور اس سے پہلے جس پالیسی کے دائرے میں مذاکرات ہو رہے تھے اس میں تبدیلی نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کی راہ میں امریکہ رکاوٹ ہے اس لئے کہ امریکی حکام جو بیان دیتے ہیں تحریر میں اسے نہیں لاتے۔

ابوالفضل عموئی کا کہنا تھا کہ امریکی حکام نے بارہا اس کا اعتراف کیا کہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کی پالیسی ناکام ہوئی لیکن اس کے باوجود پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور کچھ دوسرے موضوعات کو بھی مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کا یکطرفہ انخلاء اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے منافی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgzw9ntak9qt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ