تاریخ شائع کریں2021 30 July گھنٹہ 16:17
خبر کا کوڈ : 513403

ہندوستان میں پیگاسس کے حوالے سے بحران بدستور جاری

کانگریس ذرائع  کا کہنا ہے کہ یہ میٹنگ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر ملیکارجن کھڑگے کے چیمبر میں منعقد ہوئی جس میں پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے پیش نظر حکومت کے خلاف حکمت عملی تیارکرنے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہندوستان میں پیگاسس کے حوالے سے بحران بدستور جاری
کانگریس اورمتعدد ہم خیال جماعتوں کے کئی لیڈروں کی آج بروز جمعہ پارلیمنٹ ہاؤس میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پیگاسس معاملے پر حکومت کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

کانگریس ذرائع  کا کہنا ہے کہ یہ میٹنگ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر ملیکارجن کھڑگے کے چیمبر میں منعقد ہوئی جس میں پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے پیش نظر حکومت کے خلاف حکمت عملی تیارکرنے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔

راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ جاسوسی کا معاملہ بہت سنجیدہ ہے اور وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں اس پر بحث اور اس کی تحقیقات سپریم کورٹ کے ایک جج کی نگرانی میں کی جانی چاہئے۔
https://taghribnews.com/vdcfxmdtmw6dyja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ